اسلام آباد پولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن

منگل 23 جولائی 2019 23:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 31مشکوک اشخاص کو تھانوں میں منتقل کر کے 3.440کلو گرام چرس ، 250گرام ہیروئن،05موٹر سائیکلز،ایک عدد رائفل اور دیگر آلات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے تھانہ گو لڑ ہ اور تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے علاقوں ڈھو ک پر اچہ ، 26نمبر چونگی ، سری سرال، مسلم کا لو نی ، نو ر پو ر شاہا ں اور گردونواح میں گرینڈ مشترکہ سرچ آپریشنز کئے،اس دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ عمل میں لائی گئی،سرچ آپریشن کے دوران تھانہ گولڑہ سے 10اور تھانہ سیکریٹریٹ کے علاقہ سے 21مشکوک اشخاص کو تھانوں میں منتقل کیا گیا،جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوران سرچ آپریشن تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ سے ملزمان جہا نداد اور مرتضیٰ سے 3کلو گرام چرس اور ملزم زغفران کے قبضہ سے ایک عددسات ایم ایم رائفل برآمد کی گئی، جبکہ سیکر ٹر یٹ کے علا قہ سے دوران سرچ آ پر یشن 440گر ام چرس ، 250گر ام ہیر وئن ، پا نچ مو ٹر سائیکل اور ایک خنجر بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہیں کہ سرچ آپریشن کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گر گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں