سیکیورٹی اداروں کا تھانہ گولڑ ہ ونہ سیکر ٹر یٹ کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن31مشکوک اشخاص گرفتار

اسلحہ، منشیات ودیگر آلات برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے، کارروائی جاری

منگل 23 جولائی 2019 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روزاسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے تھانہ گولڑ ہ اور تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے علاقوں ڈھو ک پر اچہ ، 26نمبر چونگی ، سری سرال، مسلم کا لو نی ، نو ر پو ر شاہاں اور گردونواح میں گرینڈ سرچ آپریشنز کئے،سرچ آپریشن کے دوران 31مشکوک اشخاص کو تھانوں میں منتقل کیا گیا، 3.440کلو گرام چرس ، 250گرام ہیروئن،05موٹر سائیکلز،ایک عدد 7mmرائفل اور دیگر آلات برآمد کئے گئے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ڈی آئی جی (آپریشنز ) اسلام آباد وقار الدین سید نے کہا ہے کہ سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے ایس پی صدر زون محمد عمر خا ن اور ایس پی سٹی محمد عامر خا ن نیا زی کی زیرنگرانی تھانہ گو لڑ ہ اور تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے علاقوں ڈھو ک پر اچہ ، 26نمبر چونگی ، سری سرال، مسلم کا لو نی ، نو ر پو ر شاہا ں اور گردونواح میں گرینڈ مشترکہ سرچ آپریشنز کئے،اس دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ عمل میں لائی گئی،سرچ آپریشن کے دوران تھانہ گولڑہ سے 10اور تھانہ سیکریٹریٹ کے علاقہ سے 21مشکوک اشخاص کو تھانوں میں منتقل کیا گیا،جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوران سرچ آپریشن تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ سے ملزمان جہا نداد اور سید مرتضیٰ سے 3کلو گرام چرس اور ملزم زغفران کے قبضہ سے ایک عدد 7mmرائفل برآمد کی گئی، جبکہ سیکر ٹر یٹ کے علا قہ سے دوران سرچ آ پر یشن 440گر ام چرس ، 250گر ام ہیر وئن ، پا نچ مو ٹر سائیکل اور ایک خنجر بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہیں کہ سرچ آپریشن کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گر گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں