عیدالاضحی کے آج کے دن ہمیں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو

پیر 12 اگست 2019 14:35

اسلام آباد/ننکانہ صاحب۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2019ء) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے آج کے دن ہمیں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، پوری قوم جدوجہد آزادی میں کامیابی کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پیر کو ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہمیں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم جدوجہد آزادی میں کامیابی تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم اور سابق صدر اپنے اعمال کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم سابق صدر اور سابق وزیر اعظم کی رہائی اور ہدایت کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ دور حکومت میں ننکانہ شہر میں بننے والا سیوریج سسٹم تباہی کا شکار ہے اور عوام کو سابق دور حکومت میں 26کروڑ سے بننے والے سیوریج سسٹم میں کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں