اسلام آباداینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کا کا ر چوروں کیخلاف کر یک ڈائون ، کا ر چورگرفتار،لا کھو ں روپے ما لیت کی6مسروقہ گا ڑ یا ں بر آمد

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کاگا ڑیا ں چوری کر نے کا انکشاف،ڈی آئی جی آ پر یشنزکاپولیس ٹیم کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د ،نقدانعاما ت دینے کا اعلان

ہفتہ 17 اگست 2019 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) اسلام آباداینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کا کا ر چوروں کے خلاف کر یک ڈائون ، کا ر چورگرفتار،لا کھو ں روپے ما لیت کی06مسروقہ گا ڑ یا ں بر آمد، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آ باد اور پنجا ب کے مختلف اضلا ع سے گا ڑیا ں چوری کر نے کا انکشاف کرلیا،ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کی ہد ایات پر ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے وفا قی دارالحکو مت میںکارچوری کی روک تھا م کیلئے اور کار چوری میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کا ٹا سک ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفٰی تنو یر کودیا جنہو ں نے انچار ج کا ر سیل سب انسپکٹر لیا قت علی کی زیر نگر انی افسران و جو انو ں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ،تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے کا ر چوروں کے مسکن پر یکے بعد دیگر ریڈ کرکے بین الصو با ئی کار چور گینگ کے اہم ملزم عمر علی ولد روحا ن خا ن سکنہ گجر گڑ ھی محلہ ریا خیل ضلع مردان کو گرفتار کر کے لا کھوں روپے ما لیت کی چوری شدہ06کا ریںبرآمد کر لیں ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسلام آ باد اور پنجا ب کے اضلا ع سے گا ڑ یا ں چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے بھی چھا پے مار ے جا رہے ہیں جن کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانو ن کی گرفت میں لا یا جا ئے گا ، ملزم سے مقدمہ نمبر368مور خہ20-07-2019زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یامیںسوزوکی مہر ان کار ، رجسٹریشن نمبر LXV-3264،مقدمہ نمبر332/19زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یامیںسوزوکی مہر ان کار ، رجسٹریشن نمبرACE-622،مقدمہ نمبر18مور خہ21-01-2014زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ شالیمارمیںٹیو ٹا کرولا کار ، رجسٹریشن نمبرMN-2129،مقدمہ نمبر96مور خہ18-02-2010زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ ما ر گلہ میں ہنڈا سوک کار ، رجسٹریشن نمبرLXZ-0594،مقدمہ نمبر90مور خہ 04-04-2007زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ ما ر گلہ میں سوزوکی پک اپ رجسٹر یشن نمبر IDT-3734اور ایک عدد ہنڈ اسوک کا ر رجسٹر یشن نمبر APQ-615بر آمد کرلیں ، ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے قبل ازیں بھی کارچورں کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے رواںسال کے دوران بین الصوبائی گینگ کی78 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے چوری ہونے والی 98گاڑیاں برآمد کیں ہیں جسکی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں کار چوری کے واقعات میں کافی حدتک کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی کا رکر دگی کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں