اسلام آ باد گو لڑ ہ پولیس کی بڑی کا رروائی ،سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 17 اگست 2019 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سیدکی ہد ایت پر اسلام آ باد گو لڑ ہ پولیس کی بڑی کا رروائی ،سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث دو ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ چھیننے گئے 26عد دموبائل فون اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر موبائل فون چھیننے کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کرلیا ،مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکاما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے افسران کو سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کے کر یک ڈائون کی ہد ایا ت جا ری کیں ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی صدر محمد عمر خا ن نے ڈی ایس پی صدر سرکل غلا م با قر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ گو لڑ ہ سب انسپکٹر محمد اقبال و دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیمتما م تر ضر وری وسائل بر وئے کار لا تے ہو ئے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث دو ملزمان اعزاز علی اور شیر رحمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گن پوائنٹ چھیننے گئے 26موبائل فون اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر موبائل فون چھیننے کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ،مزید تفتیش جا ر ی ہے ، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلی کا رکر دگی کوسراہا ہے ، انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران کوہد ایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کر یک ڈائون کرتے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ن

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں