اشتہاری ملزمان کیخلاف خصوصی مہم ،ملزم احمد یارڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیاگیا

ہفتہ 17 اگست 2019 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) آئی جی اسلام آباد پولیس عامر زوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران تھانہ وویمن کی اے ایس آئی مصباح شہباز نے مقدمہ نمبر 32 مورخہ 10 ستمبر 2018 میں اشتہاری ملزم احمد یار ولد رحیم بخش سکنہ بستی لودھراں بہاولپور کوسیری چوک بہارہ کہو کے علاقے سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف اپنی بیٹی فضیلت بی بی عمر گیارہ سال کوپانچ لاکھ روپے میں فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج رجسٹر ہؤا تھا۔ ایس ایچ او وویمن اور اے ایس آئی مصباح شہباز کی اچھی کارکردگی پر ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید نے انعام وسرٹیفکیٹ دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں