بیلجیئم کے سیاحوں کے گروپ کا پاکستان میں سیاحتی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار

سیاحوں کی حکومت پاکستان کی طرف سے ویزے کے عمل میں آسانی کی سہولت کی تعریف

ہفتہ 17 اگست 2019 23:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) بیلجیئم کے سیاحوں کے گروپ نے پاکستان میں سیاحتی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور حکومت کی طرف سے ویزے کے عمل میں آسانی کی سہولت کو سراہا ہے۔گروپ کے نمائندے مسٹر ڈیوڈ نے ہفتہ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے سہولتوں کی فراہمی اور پاکستان کے عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دورے سے قبل وہ پاکستان میں سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کے بارے میں خائف تھے لیکن انہیں یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ یہاں پر دنیا کے کسی بھی ملک کے سیاحوں کیلئے مکمل تحفظ موجود ہے۔مسٹر ڈیوڈ نے کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران واہگہ سرحد، دیو سائی، سکردو، گلگت بلتستان، شندور اور ملک کے شمالی حصوں میں کئی مقامات پر گئے۔انہوں نے روایتی مقامی کھانوں اور علاقے کی وادیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس خوبصورتی کو دیکھنے کے بعد مزید سیاح پاکستان کا رخ کریں گے۔ بیلجیئم کے 6 سیاح دو ہفتے سے پاکستان کے دورے پر ہیں، نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے لئے محفوظ ملک ہے اور یہاں قدرتی حسن کے دلفریب مناظر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں