محکمہ ڈاک کو ’’پاکستان پوسٹ شاپ‘‘ کے اقدام کے تحت 1539 رجسٹریشنز موصول

پیر 19 اگست 2019 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) محکمہ ڈاک کو ’’پاکستان پوسٹ شاپ‘‘ کے اقدام کے تحت رواں سال فروری میں اجراء سے جولائی تک 1539 رجسٹریشنز موصول ہوئی ہیں۔ ای کامرس کے پاکستان پوسٹ کے اس اقدام کے تحت آن لائن شاپنگ پورٹلز اور سٹورز کو شراکت داری کی پیشکش کی گئی ہے تا کہ پاکستان پوسٹ کے ملک گیر ڈلیوری انفراسٹرکچر اور لاجسٹک نیٹ ورک سے یہ شرکت دار استفادہ کر سکیں۔

پاکستان پوسٹ کے حکام نے پیر کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ انہیں بلک میں رجسٹریشن کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں لیکن ہم نے جانچ پڑتال کے بعد صرف 1539 سنجیدہ کاروباری اداروں کی رجسٹریشنز قبول کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن برانڈز کو رجسٹریشن دی گئی ہے وہ صرف آن لائن کاروبار نہیں کرتے بلکہ آن لائن کے ساتھ باقاعدہ ریٹیلرز سٹور مالکان ہیں۔

(جاری ہے)

ان آن لائن شراکت داروں میں پیٹ ون، 71 سپورٹس، ٹرینڈز، بک بیری، بیڈ این شائنز اور ڈرائی بٹ سٹور شامل ہیں۔ انہیں ہوم ڈلیوری کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔ای۔کامرس کاروبار ملک میں مقبولیت اختیار کر رہا ہے۔ اس اقدام سے رجسٹرڈ شراکت داروں کو محکمہ ڈاک کی آزمودہ ادائیگی کے نظام اور وصولی اور واپس ترسیل جیسی خدمات سے تمام شہروں اور قصبوں اور 80 ہزار دیہات میں استفادہ کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں