سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سنگین سکیورٹی حالات اور مستقبل میں ابھرتے چیلنجز پالیسیوں کے تسلسل کے متقاضی ہیں ، مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

پیر 19 اگست 2019 23:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سنگین سکیورٹی حالات اور مستقبل میں ابھرتے چیلنجز پالیسیوں کے تسلسل کے متقاضی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 برس کی توسیع احسن اقدام ہے، سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال اور پاکستان کے اطراف میں جنم لیتی سکیورٹی کیفیت غیر معمولی اقدامات کی متقاضی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

عامر محمود کیانی نے کہا کہ سنگین سکیورٹی حالات اور مستقبل میں ابھرتے چیلنجز پالیسیوں کے تسلسل کے متقاضی ہیں، حالت جنگ میں کمان کی تبدیلی پیچیدگیوں کا موجب بن سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ ملک و قوم کیلئے تاریخی و دوررس نتائج مرتب کرے گا، سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع تنازعہ کشمیر کے مستقبل پر بھی گہرے نقوش مرتب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں