اسلا م آباد ، آئی جی کا ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور ٹیم کو اندھے قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان گرفتار کرنے پر نقد انعام کا اعلان

منگل 20 اگست 2019 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور ٹیم کو اندھے قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان گرفتار کرنے پر نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ بہت کم وقت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ،مقدمہ کو جلد از جلد یکسو کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ مقتولین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ملزمان ذیشان عبداللہ اور رضوان علی ایک واردات کے دوران عبدالغفور نامی شخص کو قتل کرکے فرا ہوگئے تھے۔ایس ایچ او اسجد محمود نے ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں