لاپرواہی سے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا اپنے اوردوسروںکیلئے حادثے کا سبب ہے ، فرخ رشید

خصوصی ٹریفک ایجوکیشن اینڈ انفورسمنٹ مہم کے ذریعے شہریوں کو روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ،اولین ترجیح اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنا ،ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے،ایس ایس پی ٹریفک

منگل 20 اگست 2019 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد فرخ رشید نے کہا ہے کہ لاپرواہی سے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا اپنے اوردوسروںکے لیے حادثے کا سبب ہے رواں سال95,993ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کی گئی ہے خصوصی ٹریفک ایجوکیشن اینڈ انفورسمنٹ مہم کے ذریعے شہریوں کو روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ہماری اولین ترجیح اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنا ،ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شب و روز خصوصی اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں لاپرواہی سے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون جاری ایسے افراد کے خلاف معمول کی کاروائی کے علاوہ خصوصی اسکوڈ بھی تشکیل دیے گئے ہیں جو اپنے اپنے زون میں لاپرواہی سے ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ہے ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز انچارج کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے لاپرواہ ڈرائیور اپنے اور دوسرے شہریوں کے لیے حادثات کا باعث بنتے ہیں ان کے خلاف ہر صورت قانونی کاروائی کی جائے ایس ایس پی ٹریفک نے آئی ٹی پی ایجوکیشن ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق بھر پور آگاہی بھی فراہم کی جائے اور ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں