بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان میں والہانہ استقبال لوگوں کا پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان سے لگاؤ اوراظہار عقیدت ہے ، نیر حسین بخاری

منگل 20 اگست 2019 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان میں والہانہ استقبال لوگوں کا پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان سے لگاؤ اوراظہار عقیدت ہے یپلز پارٹی کے کارکنوں کا جوش و جزبہ مخالفین کی نیندیں اڑا رہا ہے نیر بخاری نے کہا کہ کشیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر میں نماز عید ادا کرنے والے بلاول بھٹو بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی حقیقی آواز ہیں نیر بخاری نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری زولفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی ملک و ملت سے وفا کے عہد کے پاسبان ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ اپنی جانوں سے زیادہ مقدم رکھاقومی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں نیربخاری نے مزید کہا کہ آیینی اور انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے حکمرانوں کا ڈنڈوں اور انڈوں سے استقبال شروع ہو چکا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پیپلز پارٹی کی خدمات کے معترف ہیں وہاں کے شہریوں کوبنیادی حقوق فراہمی قائد عوام زولفقار علی بھٹو کا اعزاز نیر بخاری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے جی بی میں بڑے عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبے شروع کرائے گلگت بلتستان میں منتخب اسمبلی کے زریعے پی پی پی کی پہلی حکومت کا قیام آصف زرداری دور میں عمل میں آیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں