وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیاب تکمیل کیلئے مؤثر سکیورٹی کی فراہمی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ

منگل 20 اگست 2019 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیاب تکمیل کیلئے مؤثر سکیورٹی کی فراہمی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ منگل کو یہاں پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کی سربراہی میں ایک چینی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں خصوصاً گوادر بندرگاہ اور ملحقہ علاقوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ جدید سکیورٹی نظام سے منصوبوں کا آپریشن بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور اقتصادی ترقی کی سکیورٹی ناگزیر ہے۔ چینی سفیر نے منصوبوں کی بہتری اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے پیشہ وارانہ امور میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ پر زور دیا ہے۔ وزارت داخلہ سی پیک کی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے کام کا طریقہ وضع کیا گیا ہے۔ مشترکہ ٹیکنیکل ایکسپرٹ ورکنگ نے سی پیک کے سکیورٹی انتظام کے حوالہ سے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں