اسلام آباد ٹریفک پولیس کی رواں ماہ میں بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی، 2833 گاڑیوں کے چالان کئے

منگل 20 اگست 2019 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں ماہ میں بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2833 گاڑیوں کے چالان کئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹریفک پولیس حکام نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور روڈ ڈسپلن کو قائم رکھنے کیلئے خصوصی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے رواں ماہ میں بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2833 چالان کئے اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اس مہم میں تین گاڑیوں پر لائوڈ سپیکر اور انائوسنمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے جو اسلام آباد کے مقرر کردہ چوکوں میں موجود ہیں اور ٹریفک سگنل بند ہونے پر شہریوں کو سیٹ بیلٹ کے استعمال اور لین وائیلشن جیسے اہم قوانین کے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں