پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمر شہریوں کا عالمی دن منایا گیا

بدھ 21 اگست 2019 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمر شہریوں کا عالمی دن بدھ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد معمر افراد کودر پیش مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور ان مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے جس سے معمر شہری معیار زندگی کے حوالے سے متاثر ہوتے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 14 دسمبر 1990کو بزرگ شہریوں کے حوالے سے قرارداد منظور کی جس کے بعد ہر سال بزرگ شہریوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

عالمی سطح پر 60 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد میں ہر ماہ دس لاکھ کا اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت دنیا کی دس اعشاریہ آٹھ فیصد سے زائد آبادی بزرگوں پر مشتمل ہے۔1950 میں صرف تین ممالک کی عمر رسیدہ آبادی ایک کروڑ سے زائد تھی جن میں چین، بھارت اور امریکا شامل تھے، جبکہ 2009 میں ایسے ممالک کی تعداد بارہ ہو گئی جہاں عمر رسیدہ آبادی ایک کروڑ سے زائد تھی۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بزرگوں کے معیارِ زندگی کے حوالے سے بہترین ملک سویڈن ہے ۔ دنیا میں بزرگوں کی معاشی بدحالی و تنزلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پانچ میں سے صرف ایک ساٹھ سال سے زائد عمر شخص کو پینشن کی سہولت حاصل ہے۔ سینئر سٹیزن کے حالات خواہ کیسے ہوں انہیں پورا کرنے اور حل کرنے کا پورا فریضہ حکومت اور معاشرہ دونوں کا ہی لازمی فرض ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں