ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے 24 ہزار 331 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، وفاق میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 424 ہے، وزارت صحت

بدھ 21 اگست 2019 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے 24 ہزار 331 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق وفاق میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 424، پنجاب میں 12 ہزار 202، سندھ میں 6 ہزار 867، کے پی کے میں 2 ہزار 4 جبکہ بلوچستان میں ان مریضوں کی تعداد 834 ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان پاکستان ایڈز سٹرٹیجی 2017-21ء پر نظرثانی کی گئی تاکہ اس میں وبائی امراض کے نئے کیسز کو بھی شامل کیا جائے اور اس بڑھتے ہوئے وبائی مرض پر قابو پانے کیلئے نیشنل رسپانس کا دوبارہ نفاذ عمل میں لایا جا سکے اور قومی اہداف کو ایس ڈی جیز کی صف میں شامل کیا جائے تاکہ نئے ایچ آئی وی انفیکشنز کی تعداد میں کمی لائی جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ بیماری خاص گروہوں میں زیادہ پائی جاتی ہے، پاکستان بھر میں ایچ آئی وی علاج کیلئے 38 مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں سے تین اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مفت ایچ آئی وی ٹیسٹ اور ڈائیگناسٹک خدمات کیلئے تمام ایچ آئی وی مریضوں کو زندگی بھر مفت علاج کو یقینی بناتے ہوئے ان سب کو ایچ آئی وی ادویات فراہم کرنا، پمز میں ایچ آئی وی مراکز کے ذریعے ان بیماریوں کی والدین سے بچوں میں منتقلی کی روک تھام کی خدمات فراہم کرنا، وہ افراد جو منشیات کا ٹیکے کے ذریعے استعمال کرتے ہیں ان کیلئے مؤثر انسدادی خدمات کی فراہمی، مذہبی اور صاحب الرائے قائدین، تعلیمی اداروں، نوجوانوں، پالیسی سازوں، میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد مصروف عمل ہیں تاکہ ایچ آئی وی سے متعلق آگاہی کو فروغ دیا جا سکے اور حفاظتی طریقوں کو حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے وزارت صحت خدمات کے عملہ میں ایچ آئی وی تعلیم اور آگاہی، ایچ آئی وی کے انسداد، علاج اور پھیلائو سے متعلق عوام الناس کو مطلع کرنے کیلئے آبادی کو آگاہی دینے کیلئے اجلاسوں کا انعقاد، معلوماتی مواد کی تیاری اور تشہیر سمیت دیگر اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں