iحمزہ علی عباسی نے شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کر دی

۳میری اور نمل کی شادی ہو رہی ہے، 25 اگست کو چھوٹا سے نکاح اور 26 اگست کو ولیمہ کی تقریب رکھی گئی ہے،اداکار

بدھ 21 اگست 2019 21:20

ھ* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی سے متعلق زیر گردش خبروں کی تصدیق کر دی۔حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنی شادی سے متعلق 25 اگست کے بعد اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا لیکن یہ خبر پہلے ہی لوگوں تک پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ میری اور نمل کی شادی ہو رہی ہے ہمارا 25 اگست کو چھوٹا سے نکاح ہو گا اور 26 اگست کو ولیمہ کی تقریب رکھی گئی ہے۔

گزشتہ روز سے حمزہ علی عباسی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس کی انہوں نے آج سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے انتہائی جذبات کلمات ادا کیے۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ جب آپ کو یقین ہو جائے ا آپکا ایک رب ہے جسے مرنے کے بعد آپ نے حساب دینا ہے تو آپکے اندر خود بخود تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور پھر آپ کی پہلی کوشش دنیا کو تبدیل کرنے کے بجائے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ اپنی زندگی پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہو گا کہ بہت سارے کام ایسے ہیں جو آپ کو تو خوشی دے رہے ہوتے ہیں لیکن وہ اللہ کی ناراضگی کا سبب بن رہے ہوتے ہیں۔ آپ انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکام ہو جاتے ہیں اور پھر آپ اپنے رب سے مدد مانگتے ہیں۔ پھر ایک دن اللہ آپ سے خوش ہوتا ہے اور آپ کو کامیابی عطا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں