وزیراعظم یوتھ افیئرز پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے 6 پروگرام اور یوتھ انٹرپرینیور شپ سکیم کے تحت ملک میں چھوٹے اور بڑے کاروباری شعبہ کے فروغ کے قابل نوجوانوں کو کاروباری قرضے فراہم کئے جائیں گے،ذرائع

جمعرات 22 اگست 2019 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) وفاقی حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ افیئرز پروگرام کے تحت کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے، وزیراعظم یوتھ افیئرز پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے تعلیم اور ملازمتوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے 6 پروگرام اور یوتھ انٹرپرینیور شپ سکیم کے تحت ملک میں چھوٹے اور بڑے کاروباری شعبہ کے فروغ کے لئے قابل نوجوانوں کو اعانت پر کاروباری قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سکل فار آل پروگرام کے تحت روایتی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریڈز میں فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ کامیاب جوان پروگرام اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام ہوگا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت گرین یوتھ موومنٹ شروع کی جائے گی جس میں نوجوانوں کو ماحولیاتی اور موسمیاتی بحران کے جدت پر مبنی حل کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے۔

نجی شعبہ کے تعاون سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کے لئے انٹرن شپ پروگرام اورنوجوانوں سے متعلق مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کے لئے جوان مرکز سکیم شروع کی جائے گی۔ان میں نوجوانوں کو نہ صرف کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا بلکہ انہیں کیریئر کونسلنگ، رہنمائی اور ڈیجیٹل خدمات تک رسائی کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں