چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کردیا

نئے ممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے،تقرری آئین کے آرٹیکل 213 اور 214 کے مطابق نہیں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر

جمعہ 23 اگست 2019 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) بلوچستان اور سندھ کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کردیاہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہاہے کہ نئے ممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے،نئے ممبران کی تقرری آئین کے آرٹیکل 213 اور 214 کے مطابق نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن نے باضابطہ طور پر وزارت پارلیمانی امور کو آگاہ کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کی تھی۔منیر کاکڑ کو بلوچستان،خالد محمود صدیقی کو ممبر سندھ لگایا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں