وفاقی دارالحکومت میں تین مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا

جمعہ 23 اگست 2019 18:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) وفاقی دارالحکومت میں تین مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا امجد علی نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے جی ایٹ میں میرے بھائی نور احمد کو گلے میں پھندہ ڈال کر تشدد کرکے قتل کیا ۔

(جاری ہے)

محمد زاد نے ترنول پولیس کو بتایا کہ گھریلو جھگڑے پر میری بیٹی (س) کو اس کے شوہر شعبان نے اپنے بھائی اور بھابھی سے مل کر پسٹل سے گردن میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ غضنفر علی نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ پرانی مقدمہ بازی اور لڑائی جھگڑے کی بنا پر شمریز نے پسٹل سے فائر کرکے میرے بیٹے غضنفر عثمان کو قتل کر دیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں