اسلام آباد، دھوکہ دہی سے نجی فرم کھولنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

جمعہ 23 اگست 2019 18:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) دھوکہ دہی سے نجی فرم کھولنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ رمنا پولیس کو نعمان محمود نے بتایا کہ وہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہے اور اس کی تین اکائونٹس فرمز ہیں۔

(جاری ہے)

نوید عباس نے تین دیگر افراد کے ساتھ مل کر اس کی فرم کے نام سے نجی فرم کھولی ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں