وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

جاری،5منشیات و شراب فروشوں سمیت11ملزمان کو گرفتار دارالحکومت سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید

ہفتہ 24 اگست 2019 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) وفاقی پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،05منشیات و شراب فروشوں سمیت11ملزمان کو گرفتار کر بھاری مقدار میں منشیات و شراب ،مسروقہ مو ٹر سائیکل ، اسلحہ و ایمونیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے افسران کو منشیات فروشوں اورجر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈائون کی ہدایات جا ر ی کیں تھیں ، ان ہدایات کی روشنی میں سیکر ٹر یٹ پولیس نے دو ملزمان محمد سعید اور جا بر علی کو گرفتار کرکے ان سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی، کو ہسار پویس نے ملزم محمد ساجد سے 32بور ریو الور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، بہا رہ کہو پولیس نے پا بند ی کے آتش با زی کر نے والے دو ملزمان طا ہر اور دائو کو گرفتار کرکے آ تش با زی کا سامان قبضہ پولیس میں لے لیا ، گو لڑ ہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزم بلا ول سے دو عدد مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے، تر نو ل پولیس نے ملزم عمر فاروق سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ، نو ن پولیس نے ملزم محمد اربا ز سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،کو رال پولیس نے ملزم سعود آ صف سے 40لیٹر شراب بر آمد کر لی ، لو ہی بھیر پولیس نے ملزم راسب سے 425گر ام چرس بر آمد کر لی ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے منشیات فروشوں و دیگر جرائم میں ملوث ملزما ن کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ،ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے تمام ایس پی زونز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں کومزید تیز کیا جا ئے تاکہ اسلام آ باد سے اس لعنت کا خا تمہ کیا جا ئے گا ، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں