الیکشن کمیشن سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری آئین کے مطابق کی گئی،،اعظم سواتی

آئین کے آرٹیکل 215 کے تحت کسی آئینی ادارے کو حکومت غیر فعال نہیں چھوڑ سکتی،ویڈیو پیغام

ہفتہ 24 اگست 2019 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے الیکشن کمیشن کے معاملے پر ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری آئین کے مطابق کی گئی،خالد صدیقی کی ممبر سندھ،منیر کاکڑ کی ممبربلوچستان تقرری متعلقہ اداروں کی رائے کے بعد کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت کی جانب سے دونوں ممبران کی 22 اگست کو تقرری ڈیڈ لاک کے نتیجے میں کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار تھا۔انہوںنے کہاکہ سندھ، بلوچستان کے ممبران کی تقررین میں پہلے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوسکا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے پر آئین کے تحت معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں آگیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کے کئی اجلاس ہوئے،کوئی نتیجہ نہ نکل سکا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 215 کے تحت کسی آئینی ادارے کو حکومت غیر فعال نہیں چھوڑ سکتی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن ہونے والے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کی ساخت مکمل نہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے معاملہ اسپیکر آفس ، اور وزارت قانون کو بھیجوایا، رائے لی۔انہوںنے کہاکہ ڈیڈ لاک برقرار رہنے پر صدر پاکستان کو سفارت کے ساتھ سمری بھیجی گئی۔انہوںنے کہاکہ صدر مملکت نے بطور نیوٹرل ایمپائرن آئینی اختیار استعمال کرکے فیصلہ کردیا۔انہوںنے کہاکہ تمام وکلا برادی صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں