کشمیری عوام کی قربانی ،مودی کی جانب سے کرفیو کا اعلان ،لوگوں اپنا روزگار کمانے کیلئے باہر جانے کی اجازت نہ دینا ظلم کی بدترین مثال ہے،

پیپلز پارٹی ورکرز کشمیر میں میڈیا پر پابندی صحافیوں سے ناروا سلوک سو شل میڈیا فیس بک، ٹیوٹر میسنجر پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں،مسلم ممالک اور انسانی حقوق کے چیمپئن ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے، بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کرنے والے بے بس اور نہتے کشمیریوں کی مدد کا وقت آگیا ہے ، عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی کلاف ورزیوں کا نوٹس لے،ڈاکٹر صفد ر عباسی ،ناہید خان

ہفتہ 24 اگست 2019 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدرڈاکٹر صفدر عباسی اور ناہید خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانی جو بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بے مثال پامالی کا شکار ہیں جس نے وادی میں لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو متاثر کیا ہے وزیر اعظم مودی کی جانب سے پوری وادی میں غیر معینہ مدت کے کرفیو کا اعلان کرکے ان کے زندگی، صحت اور خوراک کا حق چھیننے، حالیہ کارروائی، لوگوں کو اپنا روزگار کمانے کے لئے باہر جانے کی اجازت نہ دینا ظلم کی بدترین مثال ہے کشمیر میں میڈیا پر پابندی صحافیوں سے ناروا سلوک سو شل میڈیا فیس بک، ٹیوٹر میسنجر پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں،مسلم ممالک اور انسانی حقوق کے چیمپئن ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کرنے والے بے بس اور نہتے کشمیریوں کی مدد کا وقت آگیا ہے بی جے پی حکومت کی طرف سے حالیہ دفعہ 370کو منسوخ کرنا بھارت کو ایک انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنے اور اقلیتی طبقات کے لئے ہندوستان میں زندہ رہنے کے لئے کوئی جگہ نہ چھوڑنے کا ایک انتہائی قدم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہی عالمی برادری سے اپیل کی وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کلاف ورزیوں کا نوٹس لے پاکستان پیپلز پارٹی ورکر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے پاکستان پیپلزپارٹی ورکر ہر فورم پرکشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی نہتے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 14ستمبر2019کو محترمہ ناہید خان کی قیادت میں ایک مارچ براستہ مظفر آباد کنٹرول لائن چکوٹھی جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ورکر زکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے معظم علی عباسی، فیاض خان، سردار حر بخاری، رائے قیصر، یاسین سومرو، عابدہ بیگم، مسز خواجہ شمیم، چوہدری ناصر، ابن رضوی، ملک مظہر، ساجدہ میر، میڈم آمنہ، فرعت شاہین، رعنا رضوی، افضل کان، جاوید احمد،سرمد راہی،فیصل آباد، اکبر خان ٹیکسلا، چوہدری اختر عباس لاہور، ریاض احمد حیدر آباد، مقصود بٹ،زاہد کنور،ہاشم بابر ملتان، شاہنواز خان، غلام علی، عبدالحمید لکی مروت، نوید صابر،رانا شبیر گوجرانوالہ، ثقلین شیرازی سرگودھا دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ عوامی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے پیپلز پارٹی ورکر عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی تنظیم نو کیلئے ماہ ستمبر اکتوبر اور نومبر میں تمام ڈویثرن ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد کئے جائیں گے تاکہ پارٹی کو مزید فعال کیا جا سکے۔ نہتے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئی14ستمبر2019کو محترمہ ناہید خان کی قیادت میں ایک مارچ منعقد ہو گا جو براستہ مظفر آباد لائن آف کنٹرول چکوٹھی پہنچے گا۔

لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں پارٹی بھرپور حصہ لے گی ایم پی اے معظم علی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اسی طرح کے کیس میں عمران خان، شیخ رشید اور کوضہ آصف کو ریلیف دیا گیا اس فیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی جائے گی۔ ڈاکٹر صدر عباسی نے عالمی برادری سے اپیل کی وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ڈاکٹر صفدر عباسی محترمہ ناہید خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بے مثال پامالی کا شکار ہیں جس نے وادی میں لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو متاثر کیا ہے وزیر اعظم مودی نے، وادی میں غیر معینہ مدت کے کرفیو کا اعلان کرکے ان کی زندگی، صحت اور خوراک کا حق چھیننے، حالیہ کاروائی، لوگوں کو اپنا روزگار کے لئے باہر جانے کی اجازت نہیں دینا ظلم کی بدترین مثال ہے بی جے پی حکومت کی طرف سے حالیہ دفعہ 307کو منسوخ کرنا بھارت کو ایک انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنے اور اقلیتی طبقات کے لئے ہندوستان میں زندہ رہنے کے لئے کوئی جگہ نہیں چھوڑنے کا ایک انتہائی قدم ہے پاکستان پیپلز پارٹی ورکر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے انہوں نے علامی برادری سے اپیل کی وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں