واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

پیر 26 اگست 2019 11:47

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو واپڈا سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد137600 کیوسک اور اخراج 136800کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد24300 کیوسک اور اخراج 24300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد36100کیوسک اور اخراج 15000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد53600 کیوسک اور اخراج 22200کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550.00 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.049 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1217.80 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.527 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح647.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.198 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں