پاک چین فری ٹریڈ معاہدہ،313 مصنوعات کی برآمد سے 9 ارب ڈالرملیں گے

موجودہ حکومت رواں برس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7 ارب ڈالر کمی لائی ہے، کنول شوزب

پیر 26 اگست 2019 13:46

پاک چین فری ٹریڈ معاہدہ،313 مصنوعات کی برآمد سے 9 ارب ڈالرملیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت منصوبہ بندی وترقی کنول شوزب نے کہا ہے کہ پاک چین فری ٹریڈ معاہدے سے 313 مصنوعات کی برآمد سے سالانہ 9 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے رواں سال 701 ارب اور یوتھ پروگرام کیلئے 10 ارب، زرعی شعبہ کو بہتر بنانے کیلئے 12 ارب اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے لیے 72 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

کنول شوزب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت رواں برس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7 ارب ڈالر کمی لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر جس طرح وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اٹھایا اس کے ثمرات کافی بہترن نظر آ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں