ْآئی جی اسلام آباد کے حکم پر پولیس اہلکار کو بچے سے بدفعلی کے الزام میں برطرف کردیا گیا

پیر 26 اگست 2019 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) آئی جی اسلام آباد کے حکم پر پولیس اہلکار کو بچے سے بدفعلی کے الزام میں برطرف کردیا گیا۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے تھانہ آبپارہ کی حدود میں بچے سے بدفعلی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی زون کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد کے حکم پر تھانہ آبپارہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ کانسٹیبل شہزاد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔مدعی کامران عباسی نامی شخص نے درخواست دی کہ ملزمان کانسٹیبل شہزاد حبیب ستی، شاہ زیب ستی اور ریحان نے میرے بچے زین العابدین کی غیر اخلاقی تصاویر کھینچیں اور اسے بلیک میل کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں