پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن اتوار 15ستمبر 2019ء کو منایا جائے گا

بدھ 11 ستمبر 2019 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن اتوار 15ستمبر 2019ء کو منایا جائے گا جس کا مقصد عوام میں جمہوریت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک نے حکومتی اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں کے زیراہتمام مختلف تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ عالمی سطح پر جمہوری اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 8نومبر 2007ء کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ 15ستمبر کو ہر سال جمہوریت کا بین الاقوامی دن منایا جائے گا تا کہ عالمی سطح پر جمہوریت کو فروغ دیا جا سکے۔ جمہوریت کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقاریب، سیمینارز سمیت دیگر پروگرام مرتب کیے جائیں گے تا کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں