کسی انتہا پسند کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،
پاکستان میں کسی جنگی سردار یا دہشت گرد کی جگہ نہیں ہے، جیش محمد اور جماعت الدعوہ کے تمام مدارس کو حکومتی تحویل میں لیا گیا ہے، وزیراعظم نے تنقید کے باوجود منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، آصف زرداری کے خلاف کیس جاندار نہ ہوتا تو وہ جیل میں نہ ہوتے، ایک طرف مودی نے ہماری شہ رگ کو پکڑا ہے، دوسری جانب مولانا صاحب دھرنا دینا چاہتے ہیں، فضل الرحمن کے کہنے پر عوام باہر نہیں آئے گی، ہر شعبے کی طرح پولیس کے نظام کو بھی بہتر بنا رہے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ
بدھ 11 ستمبر 2019 23:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو اس تباہی کے دھانے پر پہنچایا ہے، ملک کی خستہ حالی کا ذمہ دارایک فرد کو قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام جہادی گروپوں کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ، پاکستان میں کسی جنگی سردار یا دہشت گرد کی جگہ نہیں، کسی انتہا پسند کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، جیش محمد اور جماعت الدعوہ کے تمام مدارس کو حکومتی تحویل میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑا کام کیا، عمران خان نے تنقید کے باوجود منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، آصف زرداری کے خلاف کیس جاندار نہ ہوتا تو وہ جیل میں نہ ہوتے، آصف زرداری کے خلاف کیس تگڑا ہے، وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج ویڈیو کیس میں شریفوں پر فرد جرم عائد ہونی چاہیئے تھی، جج کے خلاف ویڈیو شریف برادران نے بنوائی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ کمزور دل کی وجہ سے پی ٹی آئی میں آگئے، پی ٹی آئی کو کسی دوسری پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 70 سال کا کوڑا کرکٹ صاف کررہی ہے، ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، ہر شعبے کی طرح پولیس کے نظام کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملکی مسائل ٹھیک ہوجائیں گے، اگر سب مل کر ملک کیلئے کام نہیں کریں گے تو پچھتائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی وزراء جوابدہ ہوتے ہیں، وزیراعظم اجلاس میں ایک گھنٹہ وزرا سے سوالات کرتے ہیں، وزیراعظم وزرا سے پوچھتے ہیں عام آدمی کیلئے کیا کیا انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان عالم دین ہیں انکی عزت کرتا ہوں، ایک طرف مودی نے ہماری شہ رگ کو پکڑا ہے، دوسری جانب مولانا صاحب دھرنا دینا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے ڈیل نہیں ہوگی وہ خود ڈھیل ہوجائیں گے، لوگ فضل الرحمان کے پیچھے نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بناء پر اگلی بار پھر تحریک انصاف کی حکومت آئے گی، موجودہ حکومت اگلے چار سال میں ملک کی حالت کو مزید بہتر بنائے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری