واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے

جمعرات 12 ستمبر 2019 12:35

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد128100 کیوسک اور اخراج 150000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 17400 کیوسک اور اخراج17400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد17400 کیوسک اور اخراج22900کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد52800 کیوسک اور اخراج 19100کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1549.24 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.006 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1222.65 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.876 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.202 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں