گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

جمعرات 12 ستمبر 2019 19:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی ہدایت پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن بلال اعظم نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے کہا کہ 31 اکتوبر تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بلا جرمانہ وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ توسیع ٹوکن ٹیکس دہندگان کے رش کی وجہ سے چیف کمشنر کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ نے ٹوکن ٹیکس وصولی کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2019ء مقرر کررکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں