موٹروے پولیس نے موٹر وے پر سفر کرنے والی تمام پبلک سروس گاڑیوں میں بھارتی فلموں پر پابندی لگا دی

ہفتہ ستمبر 22:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹر وے پر سفر کرنے والی تمام پبلک سروس گاڑیوں میں بھارتی فلموں پر پابندی لگا دی۔ ہفتہ کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے موٹر وے پر چلنے والی تمام پی ایس وی گاڑیوں میں بھارتی فلمیں اور ایسی فلمیں یا مواد جس میں نفرت ، مذہبی انتشار وغیرہ کا خدشہ ہو یا غیر اخلاقی مواد فی الفور بین کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر یہ اقدم اٹھایا گیا ہے ۔یہ اقدم اٹھانے کا مقصد پاک بھارت کشیدہ صورتحال، اور عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں لیا گیا ہے ،خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا ،اس ضمن میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔موٹر وے پر سفر کرنے والے مسافر انڈین فلمیں اور نفرت انگیز مواد کی شکایت 130 موٹروے پولیس ہیلپ لائن اور موبائل ایپلیکیشن پر نوٹ کراسکتے ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments