جمیعت علماء اسلام (ف) اسلام آباد کے زیر اہتمام ورکرز کنونش کل ہوگا

پیر 16 ستمبر 2019 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) جمیعت علماء اسلام (ف) اسلام آباد کے زیر اہتمام ورکرز کنونش کل منگل ہو گا۔ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کنونش کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشائخ، تاجر، صحافی، مزدور اور عوامی نمائندے خطاب کریں گے۔کنونش جامع مسجد فاروق اعظم آئی نائن فور میں دن 4 بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں