اسلام آباد انتظامیہ نے خصوصی افراد کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے تمام شعبہ جات میں خصوصی کائونٹر قائم کر نا شروع کر دیئے

پیر 16 ستمبر 2019 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے خصوصی افراد کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے تمام شعبہ جات میں خصوصی کائونٹر قائم کر نا شروع کر دیئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام نے پیر کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اس اقدام کا ان دفاتر میں کام کاج کے لئے آنے والے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ خصوصی افراد ان خصوصی کائونٹرز کے ذریعے ون ونڈو کے تحت خدمات حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا ایک مقصد تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو معذوری کا شکار افراد کے حقوق سے متعلق آگاہی بھی دینا ہے۔ تمام شعبہ جات ان دفاتر آنے والے معذور افراد کے لئے وہیل چیئرز، ریمپس، پارکنگ کے لئے خصوصی مقامات کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے تاکہ انہیں دوستانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں بھی جلد اس کی عکاسی نظر آئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں