اسلام آباد پولیس کے سات تھانوں میں ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

پیر 16 ستمبر 2019 23:50

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) اسلام آباد پولیس کے سات تھانوں میں ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر اسجد محمود ایس ایچ او سیکرٹریٹ سے ایس ایچ او کوہسار،انسپکٹر ارشاد علی لاجسٹک ڈویثزن سے ایس ایچ او سیکرٹریٹ ،انسپکٹر ملک بشیر کو ایس ایچ او نون سے تبدیل کرکے ایس ایچ او شالیمار،انسپکٹر مہر نصرت کو انوسٹی گیشن ونگ سے ایس ایچ او تھانہ سہالہ ،سب انسپکٹر گلفراز کو سی آئی اے سے ایس ایچ او کھنہ،سب انسپکٹر عبدالرزاق ایس ایچ او کوہسار سے ایس ایچ او تھانہ نون،انسپکٹر محمد اشرف کو ایس ایچ او سہالہ سے تبدیل کرکے انوسٹی ونگ تعینات کردیا گیا ہے۔

مذکورہ بالا تمام تبادلوں و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں