نیب راولپنڈی نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ دیہی ترقی اورایکسیئن کو گرفتار کر لیا

پیر 16 ستمبر 2019 23:50

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) قومی احتساب بیورو(نیب ) راولپنڈی نے جعلی بنک اکائونٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ دیہی ترقی سندھ عبدالستار قریشی اورایکسیئن عبدالشکور مہر کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

دونوں افسران کو سندھ میں سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں گرفتار کیا گیاہے ۔ملزمان نے ٹھیکیدار ودود انجینئرنگ کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 4 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔دونوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،مذکورہ ملزمان کو نیب راولپنڈی بیورو منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں