اسلام آباد کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

پیر 16 ستمبر 2019 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کی بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر ڈی آئی جی آپریشن اور آئی جی اسلام آباد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

آئی جی آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر اسجد محمود ایس ایچ او کو سیکرٹریٹ سے ہٹا کر ایس ایچ او کوہسار تعینات کر دیا گیا جبکہ انسپکٹر ارشاد علی کو لاجسٹک ڈویژن سے ایس ایچ او سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح انسپکٹر ملک بشیر کو ایس ایچ او نون سے تبدیل کرکے ایس ایچ او شالیمار جبکہ انسپکٹر مہر نصرت کو انوسٹی گیشن ونگ سے ایس ایچ او تھانہ سہالہ، سب انسپکٹر گلفراز کو سی آئی اے سے ایس ایچ او کھنہ، سب انسپکٹر عبدالرزاق ایس ایچ او کوہسار سے ایس ایچ او تھانہ نون جبکہ انسپکٹر محمد اشرف کو ایس ایچ او سہالہ سے تبدیل کرکے انوسٹی گیشن ونگ تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں