سیکٹر جی ایٹ کے نجی سکول سے اغواء ہونے والی طالبہ کے والدین سے پولیس ٹیم کی ملاقات

پیر 16 ستمبر 2019 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ سے نجی سکول سے اغواء کی جانے والی طالبہ کا معمہ حل نہ ہو سکا، اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے پر پولیس میں کھلبلی مچی ہوئی ہے جس پر ایس پی صدر عمر خان نے لاپتہ بچی کمشکا کے والدین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی کے ہمراہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او بھی موجود تھے۔ ایس پی صدر نے بچی کے والدین کو پولیس کی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بچی کے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ بچی کو جلد بحفاظت تلاش کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بچی کو تلاش کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں