گزشتہ مالی سال کے دوران کاروں کی درآمدات میں 41.08 فیصد کمی ہوئی ،ادارہ برائے شماریات

پیر 16 ستمبر 2019 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران کاروں کی درآمدات میں 41.08 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران 49 ہزار 767 ملین روپے مالیت کی کاریں درآ مد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران کاروں کی درآمدات 29 ہزار 321 ملین تک کم ہو گئیں۔پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018.19ء کے دوران کاروں کی درآمدات میں 20 ہزار 446 ملین روپے یعنی 41.08 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں