سپریم کورٹ بار ایسو سی ا یشن کی جنرل باڈی نے صدر امان اللہ کنرانی پر کرپشن کے الزامات کا معاملہ نیب اورایف آ ئی اے کو بھجوانے کی منظوری دیدی

پیر 16 ستمبر 2019 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ بار ایسو سی ا یشن کی جنرل باڈی نے صدر امان اللہ کنرانی پر کرپشن کے الزامات کا معاملہ نیب اورایف آ ئی اے کو بھجوانے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار سپریم کورٹ بار کمپلیکس کے کرائے اور ملازمین کی تنخواہوں کی رقم سپریم کورٹ بار میں جمع کروانے میں ناکام رہے ہیں اس لئے معاملہ نیب اور ایف آئی اے کو بھجوایا جائے قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امان اللہ کنرانی کی جانب سے ہاسٹل چلانے والے شخص محسن علی( جو بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل کے آ فس کا ملازم ہی) سمیت تین افراد کے خلاف ہاسٹل کی رقم خرد برد کرنے پر تھانہ میں مقدمہ بھی درج کروایا جائے۔

دوسری جانب صدر بار نے مبینہ طور پر خلاف ضابطہ جنرل با ڈی اجلاس بلانے پر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عظمت اللہ چو ہدری کو شوکاز نو ٹس جاری کر کے مبینہ طور پرجنرل باڈی کا غیر قانونی طور اسپیشل میٹنگ طلب کرنے پر وضاحت طلب کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں