گزشتہ مالی سال کے دوران متفرق ٹرانسپورٹ کے سامان کی درآمدات میں69.01 فیصد کمی واقع ہوئی ،ادارہ شماریات پاکستان

پیر 16 ستمبر 2019 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران متفرق ٹرانسپورٹ کے سامان کی درآمدات میں69.01 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران38 ہزار 57 ملین روپے مالیت کا متفرق ٹرانسپورٹ کا سامان درآ مد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران متفرق ٹرانسپورٹ کے سامان کی درآمدات 11ہزار 795 ملین تک کم ہو گئیں۔پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018.19ء کے دوران متفرق ٹرانسپورٹ کے سامان کی درآمدات میں 26ہزار 262 ملین یعنی 69.01 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں