فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2019ء قومی اسمبلی میں پیش

منگل 17 ستمبر 2019 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2019ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ منگل کو مولانا عبدالاکبر چترالی نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2019ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے فحاشی پر مبنی مواد کے سدباب کے لئے سزائوں میں اضافہ ہوگا۔ فحاشی روکنے کا قرآن حکیم میں بھی حکم ہے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے بل کی حمایت کی۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد مولانا عبدالاکبر چترالی نے بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں