ہماری معیشت ، سیاست و انتخابات آزاد نہیں ،خارجہ پالیسی، داخلہ پالیسی بارے ہدایات امریکا سے آتی ہیں،غفور حیدری

انٹرنیشل اسٹیبلشمنٹ ہم پر حاوی ہے وہ اپنی مرضی کی حکومتیں ہم پر مسلط کرتے ہیں،ہم عدلیہ، معیشت اور سیاست کو آزاد کروانے نکلیں ہیں، پوری قوم ہمارے ساتھ ہے، خطاب

بدھ 18 ستمبر 2019 00:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹر مولانا عبدا لغفور حیدری نے کہاہے کہ ہماری معیشت ، سیاست و انتخابات آزاد نہیں ،خارجہ پالیسی، داخلہ پالیسی بارے ہدایات امریکا سے آتی ہیں،انٹرنیشل اسٹیبلشمنٹ ہم پر حاوی ہے وہ اپنی مرضی کی حکومتیں ہم پر مسلط کرتے ہیں،ہم عدلیہ، معیشت اور سیاست کو آزاد کروانے نکلیں ہیں، پوری قوم ہمارے ساتھ ہے۔

منگل کو جے یو آئی (ف )کے ورکرز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ 14 اگست کو برصغیر تقسیم ہوا اسے پاکستان اور مشرقی حصہ کو بھارت انڈیا کہا جانے لگا۔انہوںنے کہاکہ ایک تصور کی بنیاد پر تحریکیں چلیں اور پاکستان بنا،پوری قوم کو انتظار تھا جن مقاصد لے لئے پاکستان وجود میں آیا وہ ہماری نسلیں دیکھیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 3 نسلیں جوان ہورہی ہیں وہ آزادی کے ثمرات آج تک نہیں ملے،انہوںنے کہاکہ ہجرت ایسی ریاست کے لئے ہوئی جہاں آزادی اور انصاف ملے گا۔

انہوںنے کہاکہ 72 سال گزرنے کے باوجود لوگوں نے وہ چیزیں نہیں دیکھیں،رفتہ رفتہ ملک کو سیکولر بنانے کی کوشش شروع ہوئی ،عقیدہ ختم نبوت جو ہماری بنیاد و آساس ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ آسیہ مسیح کو آسانی سے رہا کرکے ملک سے باہر بھجوا دیا،بات اب ہمارے عقائد تک پہنچی ہے ۔

انہ;ںنے کہاکہ موجودہ حکومت اسرائیل کی ایجنٹ ہے اسے تختہ اقتدار سے تختہ دار تک پہنچانا ہے۔انہوںنے کہاکہ ختم نبوت اور آزادی مارچ کا نام دیا ہے اسلئے نا معیشت آزاد ہے نا سیاست۔ انہوںنے کہاکہ معیشت میں آئی ایم ایف کے نمائندوں کوبیٹھایا گیا ہے،ہماری معیشت آزاد نہیں، سیاست و انتخابات آزاد نہیں۔انہوںنے کہاکہ خارجہ پالیسی، داخلہ پالیسی آزادی نہیں ہدایات امریکا سے آتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ انٹرنیشل اسٹیبلشمنٹ ہم پر حاوی ہے وہ اپنی مرضی کی حکومتیں ہم پر مسلط کرتے ہیں،ہم عدلیہ، معیشت اور سیاست کو آزاد کروانے نکلیں ہیں، پوری قوم ہمارے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ سی پیک اہم منصوبہ تھا آج سی پیک کہاں ہی ۔انہوںنے کہاکہ دعویٰ سے کہتا ہوں عمران ٹرمپ اور مودی نے ملکر کشمیر کو بیچا ہے،تم نے کہا تھا کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم ہونا چاہے ۔

انہوںنے کہاکہ آپ نے صرف شور مچانا مگر آپ نے جنگ نہیں کرنی۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کا خاتمہ پوری قوم پر لازم ہے۔انہوںنے کہاکہ 3 ماہ میں حکومت و ریاست دیوالیہ ہونے والی ہیں۔غفورحیدری نے کہاکہ امریکہ کی غلامی کرنے والے کشمیر پر ٹرمپ کو ثالثی بنا رہے ہیں،یقین ہے عمران ٹرمپ نے کشمیر مودی کو بیچا ہے۔غفور حیدری نے کہاکہ عمران خان نے خود کہا تھا کشمیر کا حل تین حصوں میں تقسیم ہے،اس حکومت کا خاتمہ پوری قوم کیلئے ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ صورتحال یہی رہی تو پاکستان دیوالیہ ہونے والا ہے،اسلام آبار میں ملین ٹریلین آزادی مارچ ہونے والا ہے،آزادی مارچ ہوگا نہ ہونے کی افواہیں مخالفین پھیلا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کیلئے پر عزم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں