سپریم کورٹ نے سات قتل کے مجرم علی محمد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا

بدھ 18 ستمبر 2019 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ کے سات قتل کے مجرم علی محمد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ معاملے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچنے کی۔ دوران سماعت مقتول کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قتل ہونے والوں میں فہیم علی‘ غلام فاطمہ‘ رابعہ بی بی‘ رانی‘ نصرت بی بی‘ عمر علی اور شوکت علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم کے بھائی یعقوب کو اس کیس میں پھانسی ہو چکی ہے۔ جڑانوالہ فیصل آباد میں مجرم علی محمد نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خواتین سمیت سات افراد کو قتل کر دیا تھا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ جے آئی ٹی نے کہا کہ ان چار ملزمان میں علی محمد کا نام نہیں ہے۔ جس پر مقتول کے وکیل نے بتایا کہ یہ بات درست ہے جے آئی ٹی نے علی محمد کا نام نہیں دیا۔ کیونکہ یہ شامل تفتیش نہیں تھا۔ عدالت نے علی محمد کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں