ڈاؤ جونزکی استحکام کی فہرست 2019 میں سگنیفائی (Signify) کو صنعتی لیڈر کا نام دیا گیا

سگنیفائی نے 100 میں سے 88 کا اسکور حاصل کیا اور اقتصادی، ماحولیاتی اور سماجی تینوں جہتوں میں اپنی کلاس کا بہترین اسکور قرار پایا مادیت، جدیدت کی مینجمینٹ، ماحولیاتی اطلاعات، آپریشنل ماحولیاتی کارگزاری اور لیبر پریکٹس کے اشاروں میں سب سے زیادہ 100 میں سے 100 اسکور حاصل کیا

بدھ 18 ستمبر 2019 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) لائٹننگ کے شعبے میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والا سگنیفائی(یورونیکسٹ: LIGHT) اعلان کرتا ہے کہ اس نے Dow Jones Sustainability Index (DJSI) 2019 کی کیٹیگری برقی اجزا اور آلات میں صنعتی لیڈر کا مقام حاصل کیا ہے۔ ہمارا مجموعی اسکور 100 میں سے 88 پوائنٹس ہیں جو ہمارے کاروبار کے تمام پہلوؤں میں پائیدار اقدامات کا نفاذ کرنے کی مسلسل کوششوں کا مظہر ہے۔

سگنیفائی کو صنعتی لیڈر کا نام حاصل کیے ہوئے مسلسل تیسرا سال ہے اور ایک خودمختار کمپنی کا مقام حاصل کیے ہوئے اس کا تیسرا سال ہے۔سگنیفائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک رونڈولیٹ نے کہا کہ ہم اس بات پر بہت فخر کرتے ہیں کہ ہماری ٹیمیں تسلسل کے ساتھ تین سالوں سے پائیداری کے ساتھ ہماری مسلسل ترقی کے لیے تسلیم کی جا رہی ہیں جو ہماری کمپنی کا بنیادی مقصد ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ہمارے لیے نہایت اہم ہے کہ ہم اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور دنیا کو درپیش چیلنجز میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے نامور ہوئے ہیں۔ لیکن ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور میں کاروباری اور حکومتی قائدین کو کہتا ہوں کہ اپنی کوششوں کو بڑھائیںاور پائیدار افعال کو تیز تر سر انجام دیں۔اپنی سالانہ جانچ میں DJSI نے 2020 کے عزائم کی جانب سگنیفائی کی زبردست کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے پروگرام ’روشن زندگیاں، بہتر دنیا‘ کا حصہ بنایا جس میں پائیدار آپریشنز اور پائیدار محصولات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس پروگرام کا حصہ ہوتے ہوئے سگنیفائی نے 2020 میں کاربن نیوٹرل بننے کے اپنے عزم کی جانب واضح پیش قدمی کی۔ کمپنی نے سال 2018 کے دوران کاربن کے اخراج (carbon footprint) کی مقدار میں 49 فیصد تک کمی کی، 89 فیصد تک اپنی بجلی کی ضروریات کے لیے قابل تجدید بجلی کا استعمال کیا اور توانائی کا مؤثر استعمال کرنے والی مصنوعات، سسٹم اور سروسز سے 79 فیصد تک محصولات پیدا کیں۔

مادیت، جدیدت کی مینجمینٹ، ماحولیاتی اطلاعات، آپریشنل ماحولیاتی کارگزاری اور لیبر پریکٹس کے اشاروں میں سب سے زیادہ 100 میں سے 100 اسکور حاصل کیا۔سگنیفائی (یورونیکسٹ: LIGHT) پیشہ ور اور کنزیومر کے لیے اور انٹرنیٹ آف تھنگز کے لیے لائٹنگ میں عالمی لیڈر ہے۔ ہماری فلپس کی مصنوعات باہم مربوط نظمِ روشنی اور ڈیٹا فعال خدمات میں تعامل پیدا کرتی، کاروباری اقدار فراہم کرتی ہیں اور گھروں، عمارتوں اور شہری علاقوں کی زندگیوں میں تبدیلی لے کر آتی ہیں۔

2018 میں 6.4 بلین یورو کی فروخت، تقریباً 28,000 ملازمین اور 70 سے زائد ممالک میں اپنی موجودگی کے ساتھ ہم بہتر دنیا اور منور زندگیوں کے لیے روشنی کی غیر معمولی صلاحیتوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ سگنیفائی کی خبریں نیوزروم، ٹوئیٹر اور لنکڈان پر موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لیے معلومات انویسٹر ریلیشنز کے صفحے پر دستیاب ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں