سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے نادہندہ سرکاری اداروں سے وصولیوں کا عمل تیز کردیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے نادہندہ سرکاری اداروں سے وصولیوں کا عمل تیز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل کے ذرائع کے مطابق مختلف اداروں اور محکموں کے ذمہ مجموعی طور پر45 کروڑ،92لاکھ ، 96ہزار3سو14 روپے واجب الادا ہیں اور انہوں نے گزشتہ کئی مہینوں سے گیس بلز کی ادائیگیاںنہیںکی تھیں جس کے باعث ان اداروں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ 23 ستمبر تک اپنے واجبات اد ا کر دیں جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیاجائے گا اور نادہندہ اداروں کے کنکشنز منقطع بھی کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں