اسلام آباد کے نواحی علاقہ کرپا میں بنیادی ہیلتھ سنٹر کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے نواحی علاقہ کرپا میں بنیادی ہیلتھ سنٹر کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دو ہفتہ پہلے میں نے کرپا کے بنیادی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا تھا اور اس دورہ کے دوران رکے ہوئے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، اب اس بنیادی ہیلتھ سنٹر میں تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور انشاء اللہ اگلے دو ماہ کے اندر شاہ اللہ دتہ بی ایچ یو کے بعد کرپا دوسرا ماڈل سٹی ہو گا۔

کرپا کے بنیادی ہیلتھ سنٹر میں ہم نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات کر دیا ہے اور سنٹر میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت کی یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنا رہے ہیں اور صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا کام جاری ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں