ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کیبرخلاف نیشنل بنک میں تقرریوں کا معاملے پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے برخلاف نیشنل بنک میں تقرریوں کا معاملے پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نیشنل بنک میں عدالتی حکم کے برخلاف نیشنل بنک میں تقرریوں کا معاملے پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل بنک کے صدر نے 22 جولائی 2019 کو ایچ آر میں اہلکار تقرر کئے تھے۔ اسماء شیخ ایچ آر مینیجمنٹ آفسر اور سعد رحمان کو گروپ چیف کے عہدے پر تعینات کیاگیا۔ اسماء شیخ اور سعد رحمان کے پاس مطلوبہ ڈگری اور قابلیت نہیں ہے۔یا درخواست رہے کہ چیف آرگنائزر نیشنل بنک اسٹاف یونین لطیف قریشی نے تقرریوں کو چیلنج کیا تھا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں