نیب راولپنڈی کا جعلی اکائونٹس کیس میں سابق ڈی جی پارکس کے گھر پرچھاپہ ،تمام اثاثوں کی تفصیلات ، جدید اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) نیب راولپنڈی نے جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار ملزم سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی کے گھر پرچھاپہ مار کرتمام اثاثوں کی تفصیلات ، جدید اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں نیب پنڈی نے کراچی میں چھاپہ مارا ،سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی کی رہائش گاہ سے کرپشن سے بنائے گئے تمام اثاثوں کی تفصیلات ،اربوں روپے کی جائیدادوں، گاڑیوں، جدید اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی ۔

نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 20 پلاٹس کی فائلیں، 8 مہنگی گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں ،چھاپے میں ڈالرز، ریال، درہم، سونے کے زیورات برآمد کرلئے گئے ذرائع کے مطابق ملزم کے گھر سے برآمد اشیاء کی فہرست آٹھ صفحات پر مکمل ہوئی، گرفتار ملزم لیاقت علی خان نے نیب کو خود تمام سامان کی نشاندہی کی۔ نیب کے مطابق ملزم باغ ابن قاسم کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا مرکزی کردار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں