قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کا گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں سکولز سسٹم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) نے گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں سکولز سسٹم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں خواتین کو تعلیم اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

کمیشن کے چیئرمین امیر اللہ خان مروت نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اس سلسلے میں 100 تعلیمی مراکز اور 20 نان غیر رسمی سکولز بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف تعلیم کو فروغ دے کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ امیر اللہ خان مروت نے کہا کہ ملک میں ناخواندگی کے خاتمہ اور خواندگی میں اضافے کے لئے متعلقہ اداروں کے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں